فیصل آباد کی خبریں 18/6/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف پی پی 65 کے رہنما چوہدری ظفر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ شریف برادران کی جے آئی ٹی میں طلبی تحریک انصاف کی عظیم جدو جہد کا نتیجہ ہے جمہوریت کے نام پر فرینڈلی سیاست کرنے والے سیاست دان آئندہ الیکشن میں سیاسی موت مر جائیں گے اپنے حلقہ میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عوام کی مدد سے سیاسی مخالفین اور کرپٹ مافیا کو شکست بھی دیں گے اور ثابت کریں گے کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں انہوںنے کہا کہ ملک میں اس وقت کرپشن ‘مہنگائی اور بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کا انبار لگا ہوا ہے ان حالات میں حکمرانوں کا انقلاب کا دعویٰ قوم کے ساتھ مذاق ہے اور قوم کو ان خیالی پلائو سے بیو قوف بنانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا آنے والا وقت صرف تحریک انصاف کا ہے اور ہم عوام کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی اور عمران خان کو کامیاب کریںگے۔

فیصل آباد( )پاکستان پیپلزپارٹی پی پی 67 سے ایم پی اے کے امیدواراورڈویژنل نائب صدر چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ حکمران پہلی بار اپنااحتساب ہوتے دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں عدلیہ کوسرعام ڈرایا دھمکایا جارہا ہے مگر نوٹس نہیں لیاگیا ہمارے دور اقتدار میں معمولی باتوں پر سوموٹوایکشن لیاجاتا تھا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے ٹیکسوں کے اربوں روپے کی رقم کھوکھلے منصوبوں کی اشتہار بازی پر خرچ کررہی ہے اگر وہی رقم تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی بہتری پرخرچ کی جائے تو عوام کو بے پناہ فائدہ ہوگا انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ن لیگ کرپشن اور لوٹ مار کرنے میںبہت آگے نکل چکی ہے کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے غیر ملکی قرضے لینے کے عالمی ریکارڈ قائم کر لیاہے اور آنے والی نسلوں کو گروی رکھ دیا ہے مگر اب عوام ان کرپٹ حکمرانوں کی حقیقت کو جان چکے ہیں اورانشاء اللہ اگلے انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں گے۔

فیصل آباد( ) پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ ویسے تو پاناما جے آئی ٹی تیزی کیساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے تاہم سابق وزیرداخلہ رحمن ملک کی پیشی اورحدیبیہ پیپرملز بارے ان کا بیان ان نام نہاد شریفوں کی سیاست کے آگے فل سٹاپ لگا دے گا ، معاملہ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کے قریب تر ہے امید ہے ایک یاد و مزید شریفانہ پیشیوں کے بعد جے آئی ٹی اس معاملے کو سمیٹ لے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی منتخب وزیراعظم جو خود کو امیرالمومنین سمجھتا ہو اسے یوں کٹہرے میں لاکھڑا کیاگیا ہو وہ بھی تلاشی لینے کے لیے وہ بھی کیا لمحات تھے جب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے ہی ماتحتوں کے آگے ہاتھ باندھے جی سر کہتے ہوں گے، رانا جاوید اشرف نے مزید کہاکہ جو لوگ کل تک جے آئی ٹی کی تشکیل پرخوشیوں کے شادیانے بجاتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کررہے تھے آج وہی لوگ اس جے آئی ٹی کے خلاف بھاں بھاں کررہے ہیں مگر اب بات بہت آگے بڑھ گئی ہے، یہ لوگ جو مرضی کر لیں اب تو انصاف ہو کر رہے گا اورلوگ انصاف ہوتا ہوا بھی دیکھیں گے ، وطن عزیز کے خزانے میں نقب زنی کرکے اسے دیمک کی طرح چاٹنے والے ان نام نہاد حکمرانوں کے چل چلائو کا وقت آگیا ہے، اب ان کو بچانے والا کوئی نہیں ان کا انجام سیاسی طور پر بہت بھیانک ہونے والا ہے۔