فیصل آباد کی خبریں 17/5/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بڑھتا اور انجام کو پہنچتا احتجاج دیکھ کر حکمرانوں نے انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم حکمران یاد رکھیں وہ تسبیح جو یہ روزانہ ٹی وی پر اور میڈیا کے سامنے کرتے تھے وہ ٹوٹ گئی ہے اور اس کے دانے ایک ایک کر کے گرتے جا رہے ہیں، ہر دانے میں سے ایک ہی آواز آ رہی ہے، ”گو نواز گو”۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن مافیا نے اس تسبیح کے ساتھ ظلم وزیادتی اس قدر کی ہے کہ وہ بے زبان ہونے کے باوجود ان کے جانے کی گواہی دینے لگی ہے۔ فیتے کاٹنے اور کمیشن کھری کرنے کے ماہر ان حکمرانوں کی تسبیح ٹوٹنے کے بعد اب ان کے جھوٹ بھی صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پرعیاں ہونے لگے ہیں۔ چین میں سینٹرل ائیرکنڈیشنڈ ہال میں تقریر کے دوران بڑے میاں کے ماتھے پر پسینے آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خود سمجھ رہے ہیں کہ ”اوئے پکڑے گئے” اور ان کو پکڑوانے میں اہم کردار عمران خان نے ادا کیا ہے، جب تک زندگی ہے وہ یہ کردار ادا کرتے ہی رہیں گے۔ کسی کو لوٹ مار کیلئے کھلا میدان نہیں دیا جائیگا۔ رانا جاوید اشرف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا جہاں بھی جلسہ ہوتا ہے وہاں عوام کا ایک سمندر اُمڈ آتا ہے یہی تو وہ نیا پاکستان ہے جس کا خواب ہمارے قائد نے دیکھا تھا۔ ائیرکنڈیشنڈ پنڈال سجا کر جلسے کرنیوالے نواز شریف اگر عمران خان کے جلسہ کے شرکاء کا صرف ایک چوتھائی حصہ بھی اکٹھا کر لیں تو ہم انہیں کسی نہ کسی سطح کا لیڈر مان لیں گے۔ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ تبدیلی آئے گی نہیں بلکہ آ چکی ہے اور یہ تبدیلی کسی انقلاب سے کم نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پی پی67کے رہنما اور متوقع ایم پی اے چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں وہاں کے عوام نے جس طرح ہمارے قائد آصف علی زرداری کو خوش آمدید کہا اور خیبر پختونخوا میں جیسے بلاول بھٹو کا استقبال ہوا۔اس سے صاف نظر آرہا ہے کہ تبدیلی آئے گی نہیں بلکہ تبدیلی آگئی ہے۔عوام کو معلوم ہوگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ اور کوئی سیاسی جماعت وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا رہنے والے آصف زرداری اب چوروں،لٹیروں کیلئے ننگی تلوار بن چکے ہیں اور وہ اب سب کو بتائیں گے کہ سیاست کیسے کی جاسکتی ہے۔صرف کمیشن بنانے اور فیتے پہ فیتہ کاٹنے سے سیاسی معرکہ نہیں مارا جاسکتا بلکہ اس کیلئے کچھ نہ کچھ کرکے دکھانا ہوگا۔لیگی حکمران عوام کو بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟چار برسوں میں جو لوگ وطن عزیز سے اندھیرے دور نہیں کر سکے وہ باقی ایک سال میں خاک کام کریں گے؟اگر ہمیں کام کرنے دیا گیا ہوتا تو آج پاکستان روشنیوں میں ڈوبا نہ ہوتا۔ چودھری نجف ضیاء وڑائچ نے مزید کہا ہے کہ (ن)لیگ نے ہمارے دور اقتدار کے دوران صرف احتجاج کیا اور کچھ نہ کر سکی،کبھی مینار پاکستان کے سائے تلے ”پکھی ڈرامہ”رچایا تو کبھی لانگ مارچ کئے۔ احتجاج ہمیں بھی کرنا آتا ہے مگر ہم آج بھی مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور وطن عزیز کے بہتر مفاد میں اسی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے تاہم سب یاد رکھیں ہماری یہ پالیسی کسی صورت بھی کمزور نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) پاکستان تحریک انصاف این اے84 کے امیدوار میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی۔ کرپٹ افراد کی وجہ سے ملکی ساخ کو نقصان پہنچا ہے،جتنا نقصان ملک میں جاری کرپشن کی سیاست نے پہنچایا اتنا نقصان کسی اور نے نہیں پہنچایا ۔مہنگائی، لاقانونیت، بے روزگاری مو جو دہ حکو مت کے عوام کیلئے تحفے ہیں ،غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ،عوام کو سخت مشکلات میں مبتلاکردیا گیا ہے۔مفادات ‘اقرباء پروری کرپشن نے قوم کا مستقبل دائو پر لگایا دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ بے انتہا غیر ملکی قرضے قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں اگر کوئی پارٹی برسراقتدار آتی ہے تو اسے احتساب اور انصاف کو اولیت دینی چاہیے اگر ایسا ہوجائے تو کبھی ملک میں شورش زدہ حالات پیدا نہ ہوں۔انہوںنے کہا ہے کہ مو جو دہ حکمرانوں کی ناانصافیوں سے عوام تنگ آچکی ہے ،عوام ان کر پٹ افراد کی وجہ سے غریب تر غریب ہو تی جارہی ہے اور خود کشیاں کر نے پر مجبو ر ہے۔