فیصل آباد کی خبریں 25/2/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عدیل تاج نے کہا ہے کہ پارٹی کی تنظیم سازی کا آخری مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا جس کے بعد تمام اضلاع ‘ شہروں اور دیہاتوں کی تنظیمیں چیئرمین بلاول زرداری کی قیادت میں ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی کہ وہ لوگ جو سمجھتے تھے کہ پیپلزپارٹی ”سائیڈ لائن” ہو چکی ہے۔ ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی’ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی نوجوان قیادت نے نوجوان جیالوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے’ وہ کارکن جو کسی وجہ سے خاموش ہو کر گھر بیٹھ گئے تھے وہ تیزی کیساتھ متحرک ہو رہے ہیں اورجس پارٹی کے نوجوان متحرک ہوں اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی’ آمدہ انتخابات میں ہمارے یہی نوجوان اپنا کلیدی کردارادا کرتے ہوئے پارٹی کو ایک مرتبہ پھراقتدار میں لائیں گے جس کے نتیجہ میں بلاول اس ملک کے وزیراعظم بن کراسے درپیش تمام مسائل کا دنوں میں خاتمہ کردیں گے’ انہوں نے کہا کہ ہمیں گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دیا گیا ہے جسے ہم برداشت کرتے رہے مگراس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ اصل اپوزیشن کا کردار قومی اسمبلی میں صرف پیپلزپارٹی نے ہی ادا کیا ہے تحریک انصاف تو دھرنوں اورمیوزیکل شوز میں مصروف رہی تھی’ عدیل تاج نے مزید کہاکہ کل بھی وقت ہمارا تھا اورآنیوالا وقت بھی ہمارا ہی ہوگا اور ہم اقتدار میں آکر یہ ثابت کردیں گے کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ اورکوئی اس ملک کی نمائندگی کرنے کااہل نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد( ) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایت پر پاک فوج نے آپریشن ردالفسادشروع کرکے 20 کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں’ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم ارادوں کی تکمیل کیلئے ریاستی رٹ کو چیلنج کررہے تھے ایسے عناصر کو نشان عبرت بنانے کیلئے اس آپریشن کا شروع ہونا وقت کا اہم ترین تقاضا تھا ‘ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث ہمارے کھیلوں کے میدان کئی برسوں سے ویران پڑے ہیں’ کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کو تیارنہیں اسی وجہ سے انہیں بار بار سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانیاں کرائی جارہی ہیں مگر وہ مان نہیں رہے جس کے باعث پی ایس ایل کافائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوتا نظر نہیں آرہا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ‘وزارت داخلہ اور پی سی بی اس سلسلہ میں اپنے تئیں کوشش کررہے ہیں امید ہے اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو ضرور رنگ لائے گا ‘ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عزم قابل تحسین ہے جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کررہے ہیں ‘ پاک فوج اورسیاسی قیادت کا یہ عزم اور اتحاد انشاء اللہ پاکستان کو دہشتگردی سے مکمل نجات دلانے میں معاون ثابت ہوگا ‘ حافظ طاہر جمیل میاں نے آخر میں کہا کہ پوری قوم اس وقت ہر طرح کے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر یکجا ہو کر پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے اور اس کی خواہش ہے کہ دہشتگردی کی ڈگمگاتی دیوار کو آخری دھکا فی الفور دیا جائے تاکہ قوم کی اس لعنت سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد()انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا ،جنرل سیکرٹری میاں ریاض جاوید، چیئرمین ظفر اقبال سندھو، سینئر نائب صدر طارق محمود قادری ودیگر عہدیداران رانا خالد محمود، شیخ زاہد سعید، مرزا دائود ابراہیم، حاجی شکیل احمد، خالد محمود قاسمی، میاں ابوبکر جواد، رانا عبدالحمید، میاں عابد، عرفان منج اور شکیل احمد بھٹی نے کہا ہے کہ وطن عزیز سے خوف وہراس کی فضاء کے خاتمے اور دہشتگردوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرنے کیلئے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانا ضروری ہے اگر حکومت یہ کام نہ کرسکی تو یہ دہشتگردوں کی بہت بڑی فتح ہوگی ‘حکومت فوری طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو سربراہان مملکت کے برابر سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کرے تاکہ شکوک وشہبات ختم ہوں ‘اُنہوںنے کہا کہ ہمارے کھیلوں کے میدان ویران کرکے بھارت اور افغانستان یہاں کے ہسپتالوں کو آباد کررہے ہیں ان دونوں ممالک کی یہ گندی خواہش اور سازش کو ناکام بنانے کا اس وقت حکومت کے پاس بہترین موقع ہے اگر پی ایس ایل کا فائنل کامیابی کیساتھ قذافی اسٹیڈیم میں انعقاد پذیر ہوگیا تو پھر ہمارے ویران گرائونڈ ز کو آباد ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا’اس سلسلے میں نہ صرف تاجر برادری بلکہ پوری قوم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہے’ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کا خیر مقدم کرتے ہیںاُمید ہے جو کام آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر میں نہیں ہوسکا وہ اس میں ضرور ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( پ ر) چیئرمین سٹی کونسل 150 وسابق نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ انٹرپول نے قائد ایم کیو ایم کے ریڈوارنٹ جاری کرنے سے انکار کر کے درحقیقت پاکستان کے دشمنوں کو تحفظ دینے کا اقدام کیا ہے ، الطاف نامی ایک شخص ٹیلی فونک خطاب کے دوران وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی کر تا جبکہ پاک فوج کیخلاف نعرے بازی کرواتا تھا ، چند سال قبل خود ساختہ جلا وطنی کر کے یہ شخص برطانیہ چلا گیا جہاں پاکستان پر من گھڑت الزامات لگا کر اس نے وہاں سیا سی پناہ حاصل کی بعد میں وہاں کی شہریت بھی لے لی ، اب یہی شخص برطانیہ بیٹھ کر اپنی جنم بھومی کیخلاف طرح طرح کی باتیں کر رہا ہے ، اگر پاکستان نے اسے انٹریول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا تو اس معاملے میں برطانوی حکومت کو پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے اس نا سور کو ہمارے حوالے کر نا چاہئے تھا، انہوں نے کہا کہ متحدہ قائد جو خودکو مہاجر کہلواتے ہیں مگر اس کی کراچی اور لندن میں ذاتی رہائش گا ہیں ہیں جو شخص ذاتی جاگیر رکھتا ہو وہ کیسے مہاجر ہو سکتا ہے؟ حقیقی معنوں میں لندن میں بیٹھا یہ الطاف نامی شخص خود مہاجر وں کیلئے ایک گالی بن چکا ہے اانٹرپول نے جانبداری کا مظاہر ہ کر کے 20 کروڑ پاکستانیوں کی دل آزاری کی ہے ،پاکستانی چاہتے ہیں کہ انٹرپول اس شخص کے ریڈوارنٹ جاری کرتے ہوئے اسے پاکستانی وزارت داخلہ کے سپرد کر ے تاکہ اس کے خلاف ملکی قوانین کے تحت مقدمہ چلا یا جائے اور اپنے آئین کے تحت اسے سزادی جائے تاکہ آئند ہ کوئی بھی شخص پاکستان کے خلاف دشنام طرازی سے گریز کرے۔