فیصل آباد کی خبریں 28/2/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل نائب صدر چوہدری ظفر اقبال سندھو نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو ملکی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور ہمارے قائد عمران خان یہ بات دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس میں جو بھی فیصلہ دے گی اسے قبول کیا جائے گا ،اب پوری قوم کی نظریں اس معاملے پر محفوظ کئے گئے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں اور امید ہے کہ اگلے دو چار وز تک اس کیس کا فیصلہ آجائے گا جس کے بعد نیا پاکستان بنانے میں خاصی آسانیاں پیدا ہوں گی ،انہوںنے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی سماعت کیلئے اعلیٰ عدلیہ میں 2بینچ بنے دونوں نے اس پر تفصیلی سماعت کی ،ہر سماعت میں مسلم لیگ ن کے وکلاء صر ف وزیر اعظم کیلئے استثنیٰ ہی مانگتے رہے اور کسی قسم کے ثبوت ملکیت فلیٹ فراہم نہیں کئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکمرانوں نے قومی خزانے میں نقب لگاکر غیر قانونی طریقے رقم باہر بھجوائی تحریک انصاف کے وکلاء نے تمام تر ثبوت اور تمام دستاویز ات عدالت میں پیش کیں ،اب یہ چار رکنی بینچ پر منصر ہے کہ وہ اس سارے معاملے کو کیسے دیکھتا ہے بحرحال فیصلہ جیسا بھی آئے گا وہ ملک وقوم کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا اور قوم عمران خان کی ان خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی ،جس کے ذریعے انہوں نے ملک کے ایک طاقتور ترین شخص کی عدالت میں جامعہ تلاشی کروائی ان کے اس اقدام کے بعد اب انشا ء اللہ کوئی ملکی خزانے کو لوٹنے یا کرپشن کرنے کا نہیں سوچے گا ہم اسی کو نیا پاکستان کہتے ہیں اور یہ نیا پاکستان ضرور بنے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ملک دشمنوں کو شکست دینے کا بہترین طریقہ پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں پرامن اور شاندار انعقاد ہوگا ،وطن دشمن اپنی کارروائیوں سے ہمارے گرائونڈ ز کو ویران کرنے پر تلے ہوئے ہیں اگر پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں انعقاد پذیر ہوگیا تو یہ دہشتگردوں کی بہت بڑی شکست ہوگی تاہم دہشتگردو ں کے سہولت کارحکمرانو ں کی موجودگی میں ایسی کامیابی کی توقع کرنا خود فریبی کے مترادف ہے ،انہوںنے کہاکہ یہ کیسی حکومت ہے جو جس جگہ کی ایڈوائزری جاری کرتی ہے وہاں دھماکہ ہوجاتا ہے سمجھ نہیں آتا وہ یہ ایڈوائزری بطور انشاہ جاری کرتی ہے یا دہشتگردوں کو راہ دکھلاتی ہے ،اب تک ہونے والے تمام دھماکوں کی ایڈوائزری حکومت کئی روز پہلے سے جاری کرچکی تھی اس کے باوجود دھماکے ہوتے رہے جس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ وزارت داخلہ اپنا وجود تسلیم کروانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ،اسد معظم نے مزید کہاکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنے سے انکار بھی حکومتی ناکامی ہے ،اگر وہ ان کھلاڑیوں کو سربراہان مملکت کے برابر سیکورٹی دینے کی پیشکش کرتے تووہ ضرور ہاں کرتے مگر حکمران خو د نہیں چاہتے کہ یہاں کے گرائونڈ ز آباد ہوں تاکہ نوجوان ” بھنگ ” پی کر ہسپتالوں میں داخل ہوتے رہیں ،انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر سب سے پہلے وطن عزیز سے دہشتگردی کے حقیقی خاتمے کیلئے اقدامات کرے گی اور پوری دنیا پر یہ واضح کیاجائے گا کہ ا ب کوئی دہشتگردوں کا سہولت کار نہیں اب سب محب وطن ہیں اس لئے جس کا جی چاہے وہ پاکستان آکر کھیلے اسے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آپریشن رد الفساد شروع ہونے کے بعد دہشتگرد ایک مرتبہ پھر زیر زمین جانے لگے ہیں مگر انشاء اللہ ان کو اب زمین کی آخری حد بھی قبول نہیںکرے گی ،حکومت اور افواج پاکستان کی جانب سے شروع کیا گیا یہ آپریشن ان ناسوروں کیلئے آخری دھکا ثابت ہوگا ،امید ہے اگلے 6ماہ تک ملک بھر سے دہشت گردی کی لعنت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی ،ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ،انہوںنے کہاکہ وطن دشمنوں کیخلاف چاروں اطراف سے گھیرا تنگ کیاجارہاہے کسی ایک کو بھی بھاگنے نہیں دیا جائے گا ،جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جہاں چاہیں جو مرضی کرلیں ان کا حقہ پانی بند کرنے کا اب وقت آچکا ہے ،اگرماضی کی حکومت نے آپریشن ضر ب عضب شرو ع کیا ہوتا تو آج پاکستان ایک پرامن ملک کے طور پر جانا جاتا ،دہشتگردی کیخلاف جاری امریکہ کی نام نہاد جنگ میں کودنے کا نتیجہ آج ہم دہشتگردی کی شکل میں بھگت رہے ہیں ،تاریخ کے بدترین ڈکٹیٹر نے چند ٹکوں کی خاطر پوری قوم کو دہشت گردوں کے آگے گروی رکھا جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،لیگی رہنمائوں نے مزید کہاکہ پاکستانی قوم ،افواج اور دیگر طبقات نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اب ان قربانیوں کا ثمر ملنے کو تیار ہے ،وہ وقت دور نہیں جب پوری دنیا پاکستان کو سب سے زیادہ پر امن ملک قرار دیگی کیونکہ آج پاکستان میں کوئی پرویز مشرف نہیںبلکہ آج تو وطن عزیز محب وطنوں سے بھرا پڑا ہے۔