فیصل آباد: پارک کی دیوار گرنے سے دو بہنیں جاں بحق، بھائی زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں جھولا جھولنے والے بچوں پر پارک کی دیوار گر گئی۔ جس سے دو بہنیں موقع پر جاں بحق اور ان کا چھوٹا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سر سید ٹاون میں بچے چھٹی منانے ننھیال گئے اور وہاں پارک میں جھولا جھولنے لگے۔

اس دوران پارک کی دیوار بچوں پر آگری۔ جس سے دس سالہ ابیر فاطمہ اور پانچ سالہ تحرین فاطمہ موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ان کا چھوٹا بھائی احد بری طرح زخمی ہو گیا۔ جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔