فیصل آباد :کبوتر بازی پر جھگڑا، خاتون نے خود کو آگ لگا لی

Ambulance

Ambulance

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں خاتون کا شوہر کیساتھ کبوتر بازی کے شوق کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا جس پر خاتون نے پیٹرول چھٹرک کر خود کو آگ لگا لی ، جسے زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فیصل آباد میں کبوتر بازی کے شوق نے گھر اجاڑ دیا۔

ذوالفقار کالونی کی رہائشی 26 سالہ رابعہ نامی خاتون کا اپنے خاوند سے اس بات پر جھگڑا ہوا کہ اس کا خاوند کبوتر بازی کرتا تھا جس پر خاتون کو اعتراض تھا ۔ اس سے پہلے بھی کئی بار اسی بات پر میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوچکی ہے۔

آج پھر خاتون نے اپنے شوہر کو منع کیا تو جھگڑا ہو گیا اور خاتون نے پیٹرول چھٹرک کر خود کو آگ لگا لی ۔ آگ لگنے سے رابعہ کے جسم کا 25 فیصد حصہ جھلس گیا جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ پولیس نے جھلسنے والی خاتون کا بیان ریکارڈ کر لیا۔