فیصل آباد کی خبریں 17/8/2016

Pati Alied gr

Pati Alied gr

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر رانا فیاض احمد اور سابق چیئرمین پائما عبید اﷲ شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کمشنر مومن آغا نے ڈویژن پبلک سکول کا دورہ کیا تو سکول انتظامیہ نے ڈویژنل کمشنر کو کھل کر ”ماموں” بنا ڈالا، قانون کے مطابق ہر کلاس میں 40 بچوں کے داخلے کی گنجائش ہے مگر سکول انتظامیہ نے کم ازکم 50بچوں کو ہر کلاس میں داخل کر رکھا ہے۔ کمشنر موصوف جب وزٹ پر پہنچے تو سکول کی ہوشیار انتظامیہ نے ہر کلاس سے تقریباً 10بچے سکول سے ہی باہر نکال دیئے۔ مومن آغا کو اس سارے معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سکول سے ملحقہ کمشنر روڈ کی سڑک ایک عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ مومن آغا کو اس سڑک کی بجائے دوسری سڑک سے سکول میں لایا گیا ہے انہیں ضلعی انتظامیہ نے ماموں بنایا اب کمشنر موصوف کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر ادھر کا رخ کریں اور کسی کو اطلاع دیئے بغیر کلاس رومز میں پہنچیں اور کمشنر روڈ کا بھی وزٹ کریں اس کے بعد وہ اپنے تمام لوگوں کا احتساب کریں جنہوں نے انہیں آرام سے ”ماموں” بنا ڈالا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران فیصل آباد (فیڈریشن) کے صدر رانا تجمل وحید’ جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ’ سینئر نائب صدر محمد اشرف چوہدری ودیگر عہدیداران میاں ریاض جاوید’ چوہدری اکرم’ حاجی ظہیر الدین’ میاں سہیل رفیع’ چوہدری اقبال وزیر اور حاجی اعجاز حسن نے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری اقتدار کی جنگ میں دونوں اطراف سے عوام کو قطعی طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو معلوم نہیں کہ عام آدمی کسی طرح زندگی گزار رہا ہے۔ صرف ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت 14روپے کلو تک بڑھ چکی جبکہ گھی’ چائے کی پتی’ دالوں’ گرم مصالحہ جات’ سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے سے لوگوں کے گھروں کا بجٹ درہم برہم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل گھر کا ایک فرد کمائی کرتا تھا اور پورا کنبہ آرام سے بیٹھ کر کھاتا ہے مگر آج تو پورا کنبہ کما رہا ہوتا ہے مگر گھر میں دو وقت کا چولہا نہیں جلتا۔ صرف 13دنوں میں مرغی کی قیمت 41روپے کلو تک بڑھ چکی مگر اس مافیا کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ تاجر رہنمائوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی اس لہر نے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار کر دیا ہے۔ موجودہ حکومت کے ابتدائی اڑھائی برسوں میں خودکشیوں کی تعداد خاطر خواہ کم ہوئی مگر صرف 8برسوں میں حرام موت گلے لگانے والوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ ہو رہے۔ حکمران اپنا اقتدار ضرور بچائیں مگر عوام کا بھی خیال رکھیں۔ عوام ہونگے تو ان کو ووٹ ملیں گے۔ جانور اور کیڑے مکوڑے ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جامعہ عزیزیہ کینال روڈ ضیاء ٹائون میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعہ ہذا کے زیر تعلیم بچوں سمیت علاقہ کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروقار تقریب کے آغاز میں شہداء پاکستان کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ بعدازاں پرچم کشائی ہوئی اور قومی ترانہ کا اہتمام ہوا۔ مہمان خصوصی نے قومی ترانے کے بعد مدرسہ کے بچوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی حاجی شیخ افضل آف ال ٹائی ٹینک نے کہا کہ پاکستان ہمیں کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا بلکہ اسکے حصول کیلئے ہم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں بچوں کے گلے کاٹے گئے۔ نوجوان لڑکیوں کے دوپٹے نوچ لیے گئے۔ لاتعداد بچیوں نے اپنی عزت بچانے کے لیے کنوئوں میں چھلانگ لگائی آج کی نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے دوران چلنے والی تحریک آزادی کے بارے میں بتانا بہت ضروری ہے تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ ہم نے اس ارض پاک کو حاصل کرنے کے لیے کس قدر قربانیاں دی ہیں۔ تقریب کے آخر میں وطن عزیز کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hafeez Bawa

Hafeez Bawa

فیصل آباد : متوقع سٹی میئر عبدالحفیظ باوا نے کہا ہے کہ جو لوگ مسائل کی الف ب نہیں سمجھتے اور کئی کئی کنال کی کوٹھیوں میں رہ کر زندگی گزارتے ہیں انہیںقیادت کہنا دراصل لفظ قیادت کو گالی ہے’ عمران خان جو غریبوں کی بات کرتے ہیں مگر کسی بھی غریب سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوتے’ فیصل آباد کے کئی سابقہ تحریکی کارکن گوشہ گمنامی میں زندگی گزار رہے ہیں انہیں صرف شکایت یہی تھی کہ عمران خان کسی عام کارکن سے ہاتھ نہیں ملاتے’ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف غریبوں کے بچوں کو گود میں لے کر نہ صرف پیار کرتے ہیں بلکہ ان کا بوسہ بھی لیتے ہیں ‘ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہی حقیقی قیادت ہے جو ہر قسم کے مسائل سے آگاہ ہے ‘ صرف لاہور ہی نہیں بلکہ راولپنڈی ‘ ملتان اور فیصل آباد میں بھی ٹھیک ٹھاک ترقی ہو رہی ہے’ فیصل آباد میں لاتعداد میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جبکہ نئے مالی سال میں بھی 8 سے زائد میگاپراجیکٹس فیصل آباد کو ملیںگے جس کے بعد ترقیاتی لحاظ سے فیصل آباد کسی صورت بھی لاہور سے پیچھے نہیں رہیگا ‘ عبدالحفیظ باوا نے مزید کہا کہ صرف باتوں یا دھرنوں سے قوم کی خدمت نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کیلئے کچھ کرنا پڑتا ہے’ میاں نواز شریف اورشہباز شریف ملک و قوم کیلئے ہر وقت کچھ نہ کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لہٰذا قوم ان پر مکمل اعتماد کرتی ہے اورانہیں حقیقی قیادت بھی مانتی ہے لہٰذا عمران اوران کے چیلے 2018 ء کا انتظار کرتے ہوئے روزمرہ کے ڈرامے فوری بند کردیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Adel Taj

Adel Taj

فیصل آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وٹکٹ ہولڈر پی پی 71 چوہدری عدیل تاج نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ کے وزراء کچھ کر گزرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس لیے وزیرکھیل محمد بخش مہر نے پنجابی وزراء کو پش اپس کا مقابلہ کرنے کا کہاتھا مگر ان کے اس سوال کو انتہائی منفی انداز میں لیا گیا حتی کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے انہیں دماغی مریض قراردیدیا یہ انتہائی خطرناک طرز عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے’ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی آشیرباد اورغیرمعمولی سرکاری دورے کرنے کی وجہ سے اگر پنجاب حکومت کو غیر ممالک سے بھیک زیاد ہ ملتی ہے تو اس میں غرور والی کوئی بات نہیںہے’ پنجاب کے پاس اگر وسائل زیادہ ہیں تو یہاں لوٹ مار اور کرپشن بھی بہت زیادہ ہے اس لیے پنجابی وزراء کو زیادہ اترانے کی ضرورت نہیں’ محمد بخش مہرایک نوجوان اور مکمل فٹ انسان ہے اگرانہوں نے کسی کو چیلنج کیا تھا تو یہ کوئی بری بات نہیں تھی اس لیے ہمیں اپنے اندر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے سندھ کے وزراء پنجابی وزراء کی طرح صرف فوٹو سیشن نہیں کرواتے بلکہ عملی کام کرتے ہیں ‘ اگر پنجابی وزراء بھی سندھ کا بینہ کی طرح کام کرنا شروع کردیں تو تمام مسائل دنوں میں حل ہو جائیں مگر جن لوگوں کو ”ویہلیاں ” کھانے کی عادت پڑ جائے وہ کام کیسے کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا ‘ چیئرمین ظفراقبال سندھو ‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘ سینئر نائب صدر طارق محمود قادری و دیگرعہدیداران رانا خالد محمود ‘ مرزا دائود ابراہیم’ شیخ زاہد محمود ‘ چوہدری عبدالحمید ‘ میاں عابد ‘ رانا عبدالحمید ‘ شکیل عابد بھٹی ‘حاجی شکیل ‘ آفتاب بٹ ‘ خالد قاسمی ‘ یٰسین بھائی اور عرفان منج نے بھارت کے یوم آزادی پر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کیخلاف کی گئی ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب مودی پاکستان پر الزام تراشی کررہے تھے تو دوسری جانب انہی لمحات میں کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھارتی پرچم ترنگا غلط رسی کھینچنے کی وجہ سے زمین پر گر کر ”تلنگا” ہوگیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں یہ لوگ آگئے ہیں اور بہت جلد بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا جس کے بعد ہم آج صرف کشمیر بنے گا پاکستان کانعرہ لگاتے ہیں تو کل بھارت بنے کا پاکستان کا نعرہ لگائیں گے اور یہ نعرہ حقیقت کا روپ بھی دھارے گا ‘ 38 دنوں سے 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار نہتے ومظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھارہے ہیں اس کے باوجود کشمیری ثابت قدم رہیں اور ان کا صبر انشاء اللہ مودی سمیت تمام ظالموں کو نیست ونابود کر دے گا فیصل آباد سمیت ملک بھرکے تاجر کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: انجمن تاجرون کا رخانہ بازار کے سینئر سائب صدر میاں اختر محمود نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر اس کی تعمیر میں باقاعدہ آغاز کیا جائے کا لا باغ ڈیم نہ بننے سے سالانہ 5ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے حکومت آبی ذخیروں میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہر سال 30ملین ایکڑفٹ پانی سمندر کی نذر کرکے سالانہ 5ارب ڈالر کا نقصان کررہی ہے بڑے آبی ذخائر نہ بنانا ملک کی بدقسمتی ہے جس سے اربوں روپے کا پانی ضائع ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری میں پاکستان واحد ملک ہے جو انتہائی ساز گار اور فیصد ڈیم کی تعمیر نہ کرتے ہوئے صرف بجلی کی دورمیں سالانہ196ارب کا نقصان برداشت کررہا ہے۔ کالا باغ ڈیم کی مخالفت ہمارا ازلی دشمن بھارت اپنا کردار ادا کرتا رہاہے۔ بھارت کے علاوہ جو بھی عالمی طاقتیں اور مالیاتی ادارے کالاباغ ڈیم کی تعمیر آبی ذخائر کی تعمیر کے حق میں نہیں ان سے بھی جان چھڑانی ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے باہمی اختلافات ختم کیے جائیں یہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تاکہ پاکستان تعمیرو ترقی کی راہوں پر گامزن ہو اور ملک اندھیروں سے نکلاجا سکے ضرورت اس امر کی ہے ۔کہ قومی مفاد کو بالاتر ہوئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر سمیت دیگر آبی منصوبوں پر نی الفور کام شروع کیا جائے۔