فیصل آباد کی خبریں 15/6/2016

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے پنجاب کے بجٹ کو گورکھ دھندہ قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں کو ایسے الفاظ زیب نہیںدیتے خود ان کی سندھ حکومت نے جو بجٹ دیا اسے تو ان کی ہی پارٹی کے اہم عہدیداران مسترد کر چکے ہیں جبکہ پنجاب کے بجٹ کو ہرسطح پر سراہا گیا ہے’ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع کے بعد وہ ولگ بھی ٹیکس دیں گے جو پہلے ابھی نہیں دیتے تھے ان کی طرف سے دی جانیوالی رقوم سے صوبہ بھرمیں نئے ترقیاتی کم ہوں گے جس کے نتیجہ میں مسائل کاخاتمہ ہوگاانہوں نے کہاکہ بڑی گاڑیوں پر ٹیکس لگنے سے عام آدمی کی زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی چیزیں سائیکل اور موٹرسائیکل پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جس سے ظاہرہوتا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب عوام سے کس قدر محبت کرتے ہیںوفاق کے بعد پنجاب حکومت نے لازوال بجٹ پیش کرکے مخالفین کو چپ کا روزہ رکھنے پر مجبورکردیا ہے’ بجٹ لاگو ہونے کے بعد صوبہ بھر کے عوام کا معیار زندگی مزیدبہترہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zulfiqar Ahmad

Zulfiqar Ahmad

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و متوقع میئر ذوالفقار احمدشیخ نے ٹیکس فری اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامساعدحالات کے باوجود حکومت نے انقلابی بجٹ پیش کرکے مخالفین کی بولتی بند کر دی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھا کر حکومت پنجاب نے تاجروں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ‘ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کا مقصد صرف غریب کو ریلیف دینا ہے کیونکہ یہ گاڑی کوئی عام آدمی توخرید نہیںسکتا ‘ تاہم اس کی خریدوفروخت کے نتیجہ میں ملنے والے ٹیکس سے عام آدمی کے کسی مسائل حل ہوں گے ‘ صحت کی سہولیات میسر ہوں گی جبکہ روزگار کے مواقع بڑھیںگے’ مجموعی طورپر یہ ایک شاندار اورقابل قبول بجٹ ہے جس کی ہرسطح پر تعریف کی جارہی ہے ‘ انہوں نے صوبائی وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا کو بھی بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹراسد معظم نے کہا ہے کہ ٹیکسوں سے بھرپور اور خسارے کا بجٹ پیش کرکے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے عوام پر جو بجلی گرائی ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جو شخص کشکول اٹھا کر ملک ملک پھرے اورسال بعد خسارے کا بجٹ پیش کرکے اسے تاریخی قرار دے تو اس سے بڑا ظالم اوربیوقوف اورکوئی نہیں ہوسکتا ‘ وزیرخزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں ایک مرتبہ بھی عام آدمی کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی انہیں کسی قسم کا ریلیف دینے کا اعلان کیا’ ایلیٹ کلاس کیلئے بنائے گئے اس بجٹ کا تمام تر نزلہ غریب پر گرے گا اور ہر چیز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگاجو عام آدمی کے لیے ناقابل برداشت ہوگا ہم اس طرز کے بجٹ کو یکسرمسترد کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بجٹ اجلاس کے دوران ہی اس کو مسترد کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کر دی تھی ‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیرقانون اس گھٹیاترین بجٹ کو مثالی اور تاریخی قراردے کر دراصل غریبوں کے رستے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں’ یہ بجٹ صرف الفاظ کاگورکھ دھندہ ہے اصل بجٹ تو اس کے منظور ہونے کے بعد آئے گا کیونکہ ہرماہ منی بجٹ پیش کرنا مسلم لیگ (ن) کی شروع سے ہابی رہی ہے مگر تحریک انصاف اس مرتبہ اس کے راستے کی دیوار بنے گی اور(ن) لیگ کو اپنی مرضی سے بجٹ پاس کروانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیگی۔