فیصل آباد :ری فلنگ کے دوران سلنڈر کی دکان میں دھماکہ ، مالک زخمی

cylinder

cylinder

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں سلنڈر کی دکان پر ری فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا جس سے دکان میں آگ لگ گئی ۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جب کہ دکان کا مالک جھلس گیا جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

نٹر والا روڈ پر مرضی پورہ کے علاقے میں گیس کی ری فلنگ کے دوران سلنڈروں کی دکان میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے قریبی دکانیں بھی زد میں آگئی ۔ واقعہ کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔

واقعہ میں دکان کا مالک جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ آگ بجھانے کے دواران اچانک لائیٹ آگئی جس سے شارٹ سرکٹ ہوا اور تاریں بھی جل گئیں ۔