فیصل آباد کی خبریں 18/10/2016

Rana Javed Ashraf

Rana Javed Ashraf

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سٹی سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کا پروگرام ملتوی نہیں کیا گیا صرف دو دن آگے کیا گیا ہے’ عمران خان جو ارادہ کر لیں اسے ہر حال میں پورا کرتے ہین’ ورلڈ کپ جیتنے کا ارادہ کیا تو جیت کر قوم کو تحفہ دیا’ رائے ونڈ جانے کا اعلان کیا اور جا کر دکھا دیا اب وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کا عندیہ دیا ہے تو ضرور بند ہوگا اگرکسی لیگی گلو بٹوں نے ہمارے راستے میں آنے کی کوشش کی تو پھر ہراینٹ کا جواب پتھرسے دیا جائے گا ‘ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا تور پھوڑ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہم صرف پرامن احتجاج کرنے اسلام آباد جائیں گے اوردھرنا دیں گے جب ہمارے مطالبات تسلیم ہو جائیں گے تو ہم پرامن طریقے سے اٹھ کر اپنے گھر چلے جائیں گے ‘ رانا جاوید اشرف نے مزید کہا کہ اگر کوئی چور ہو اور اس پر کسی کو شک پڑ جائے تو اس چور کو تلاشی دینی ہی پڑتی ہے اگر ہمیں میاں نوازشریف پر شک ہے تو انہیں تلاشی دینے میں کیا مضائقہ ہے اگر وہ تلاشی نہیں دینا چاہتے تو پھر وہ استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے ‘ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ چوروں اور لٹیروں سے جان چھڑائی جائے اس کیلئے عوام کپتان کیساتھ تعاون کریں ‘ یہ بہترین موقع ہے اگر یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا تو پھر کچھ بھی ہاتھ میںنہیں آئے گا اورپچھتانے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد: انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے منٹگمری بازار اور اُس سے ملحقہ تمام گلیوں کے دکاندار وں سے التماس کی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے آگے 3فٹ سے زائد جگہ پر سامان نہ رکھیں تاکہ اُن کا نام ناجائز تجاوزات کرنے والوں کی فہرست میں نہ آسکے ضرورت ہے زیادہ جگہ گھیر نے پر لوگوں کی آمد روفت میں وقت پیش آتی ہے ویسے بھی ہمارے نبی کریمۖنے ارشاد فرمایا ہے کہ کسی کی گزرگاہ میں رکاوٹ نہ کروورنہ اللہ اس کی سختی سے پوچھ کرے گا اُنہوںنے کہا کہ منٹگمری بازار اور اس کی ملحقہ گلیوں میں کام کرنیوالے دکانداروں نے ہمیشہ تعاون کیا اور خود سے بڑھ کر دوسروں کے مفادات کا سوچا آج ایک مرتبہ پھر دوسروں کیلئے سوچنے کا وقت آگیا ہے تمام دکاندار حضرات متعین کردہ حد سے آگے نہ بڑھیں اور اپنا تمام سامان 3فٹ کے اندر رکھیں اس سے انتظامیہ بالخصوص لینڈ برانچ عملے کو کسی قسم کی کارروائی کرنے کا موقع نہیں ملے گا حافظ طاہر جمیل نے مذید کہا کہ منٹگمری بازار ہمارے گھر کی طرح ہے ہم یہاں سے رزق حاصل کرتے ہیں اور اپنے گھر کو سنوار نا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس پرہمیں ہر حال میں پوراترنا ہے۔