فیصل آباد کی خبریں 25/6/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدر اور منٹگمری بازار کے صدر نے حافظ طاہر جمیل نے کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے بھارت سمیت کئی پاکستان دشمن لابیاں سی پیک اور گوادر جیسے عظیم الشان منصوبوں کے ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں فتنہ وفساد کو بڑھانے میں مصروف عمل ہیں مگر وہ اپنے کسی مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے پوری قوم پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوںنے مزید کہاکہ دہشتگرد آخری سانسیںلے رہے ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ریاستی ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف ویسٹ ریجن کے سیکرٹری ویلفیئر اور امیدوار پی پی 51 جھمرہ ٹائون لقمان چوہدری نے کہا ہے کہ سونامیوں کی طویل جدوجہد کے نتیجہ میں پانامی اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں مستقبل تحریک انصاف اورعوام کا ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنایا جائے گا وہ گزشتہ روز افطاری کی تقریب میں شریک معززین علاقہ اور کارکنوں سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی چل چلا ئو اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا ملبہ ریاستی اداروں پر ڈال کرسیاسی شہید بننا چاہتے ہیں لیکن پوری قوم ان کی حقیقت جان چکی ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ الیکشن کی تیاری کریں عید کے فوری بعد رابطہ مہم شیڈول مرتب کریں گے۔