فیصل آباد : شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) ملت ٹاؤن کے علاقہ بیس لائن میں منظور کے گھر میں رات گئے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ تیزی سے پھیل گئی۔ جس سے منظور کی اہلیہ خالدہ اور تین بچے آٹھ سالہ طیبہ، چھ سالہ حسنین اور دو سالہ الیاس موقع پرجاں بحق ہو گئے۔

منظور اور اس کا بیٹا اویس بھی شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امدد کیلئے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔