فیصل آباد کی خبریں 19/11/2016

PATI Nawaz Gulzar

PATI Nawaz Gulzar

فیصل آباد: مخصوص نشستوں میں انتخابی معرکے اپنے عروج پر پہنچ گئے ۔سٹی کونسل 100 میں انتخابی دنگل میں نواز علی گلزار انصاری نے مخالف امیدوار رانا محمد علی کو بُری طرح شکست دیدی۔ انہوںنے 7ووٹ حاصل کیے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آج صبح پولنگ کا عمل شروع ہوا تو نواز علی گلزار انصاری کے ووٹروں نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور انتخابی پولنگ میں سپوٹران کی گہما گہمی رہی پولنگ کا وقت ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیاگیا تو نواز علی گلزار انصاری نے 7 ووٹ حاصل کیے اور اپنا انتخابی معرکہ جیت لیا ۔جیت کی خوشی میں علاقہ میں جشن کا سماںبن گیا کارکنوں ،ووٹروں نے نواز علی گلزار انصاری کو کندھوں پر اٹھاکر پورے علاقے کا چکر لگایا اور علاقہ معرزین نے انکا پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا بعدازاں انہوںنے عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا انتخاب یقینا درست تھا انشاء اللہ میں اپنے علاقے کے ووٹروں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائوں گا میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں چیئرمین کے ساتھ ملکر علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کروانے کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرونگا میر ے دروازے غریب عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہوں گے اور ان کی خدمت کیلئے حاضر ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف پی پی 66 کے ٹکٹ ہولڈر حاجی نجم حسین عرف طوطا پہلوان نے کہا ہے کہ کسی بھی کیس میں وکیل کی تبدیلی ایک معمولی کی بات ہوتی ہے’ اگرحامد خان پاناما لیکس سے الگ ہوگئے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں’ نعیم بخاری کے ساتھ اب یہ عدالتی جنگ بابر اعوان لڑیں گے اور ہم ثابت کریں گے کہ قومی خزانے پر ڈاکہ زنی کی گئی ‘ منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم ملک سے باہر بھجوائی گئی اور یہ بھی ثابت کریں گے کہ قطری شہزادے کا خط قطعی طور پر بوگس اور شریفوں کی چال ہے’ انہوں نے کہا کہ ججز کے ریمارکس پر جس طرح حامد خان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ لہٰذا حامد خان شرافت سے پیچھے ہٹ گئے ۔ اب تحریک انصاف ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ 30 نومبر کو سپریم کورٹ میں پیش ہوگی اور اگلی سماعت شریفوں کا تابوت تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کو اپنا حقیقی مسیحا تسلیم کررہے ہیں کیونکہ جو شخص کرپشن کے خلاف اس قدر سنجیدگی سے جنگ لڑ رہا ہے وہ اقتدار میں آکر کسی صورت بھی کسی کو یہ گھنائونا دھندہ نہیں کرنے دیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: امیدوار برائے سٹی میئر عبدالحفیظ باوا نے کہا ہے کہ ابھی تو حامد خان نے ہاتھ کھڑے کئے ہیں عمرا ن خان آگے آگے دیکھوں کو ن کون ہا تھ کھڑے کر تا ہے اور آخر میں یہ ہو گا کہ سپریم کورٹ ان کی اور شیداٹلی کی درخواست مسترد کر دے گی اس کے بھر عمران خان کے پلے کیا رہ جائے گا ؟ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جو لو گ بھی جھوٹے الزامات لگا تے ہیں ان کی سیا ست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے گرہن لگ جاتاہے عمراان خان نے توالزامات کی انتہا کر دی مگر شو مئی قسمت کہ وہ آج تک اپنے کسی ایک الزام کو بھی ثابت نہیں کر سکے ، جب بھی ان سے ثبوت مانگا جا تا تھا تو وہ صرف ایک ہی بات کہتے تھے کہ وہ میرا سیا سی بیان تھا ، جو شخص اپنے ہی لگا ئے الزامات کو سیا سی قرار دیدے وہ کسی صورت بھی سچا لیڈر نہیں ہو سکتا ہمارے قائد نے دہشت گر دی اور توانائی بحران کے خاتمے کا بیان آیا تھا وہ اس پر 70 فیصد سے بھی زائد کامیا ب ہو چکے ہیں اور اگلے 6 ما ہ میں یہ سطح 80 فیصد سے بڑھ جا ئے گی آئند ہ انتخابات کا شیڈول آنے سے قبل ہی میاں نواز شریف اپنے تمام وعد ے پورے کردیں گے جس کے بعد وطن عزیز میں کوئی مسئلہ مسائل نہیں ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہمارے قائدین کے خلاف جس طرح کی زبان استعمال کی جار ہی ہے ہم اس کی مذمت کر تے ہیں ، عمران خان کی تصاویر کی پوسٹیں کر کے (ن) لیگی عہد یداران اپنی ذہنی پستگی کا ثبوت دے رہے ہیں کمپیوٹراور ٹچ موبائل چلا نا ہمیں بھی آتا ہے اگر ہم نے جو ابی حکمت عملی اختیار کری تو پھر سب کو شکواہ ہو گا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چند جلسوں میں نواز شریف اور دیگر ان کو تو یاتم کہا تو ایک طوفان آگیا تھا مگر اب انہوں نے اپنی لینگوئج درست کر لی ہے مگر اب حکمرانوں کی طبیعت خراب ہو گئی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کار کن سامنے آجا ئیں مگر وہ یا در کھیں ہم کسی صورت اشتعال میں نہیں آئیں گے تاہم اگر سوشل میڈیا پر ڈالا جانے والا گند صاف کیا گیا تو پھر سوشل میڈیا پر جو کچھ ہم کریں گے وہ (ن) لیگ والوں کی میاں ، میاں کروادے گا ، رانا جاوید اشرف نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ انتہائی کا میا بی کیساتھ اپنے انجام کی جانب بڑ ھ رہا ہے ، امیدہے حامد خان ہی عدالتی جنگ میں تحریک انصاف کو لیڈکریں گے تاہم باہر اعوان جن کے پاس خاصے ثبوت ہیں اب وہ بھی ان کی ٹیم کا حصہ بننے جار ہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کپتان نے رونا نہیں سیکھا وہ ہر میدان میں جیتے ہیں اب یہ جنگ بھی وہ ہی جیتیں گے ۔