فیصل آباد کی خبریں 6/3/2017

 Mohammad Moaz Khurram

Mohammad Moaz Khurram

فیصل آباد: الائیڈ سکول میں زیر تعلیم پریپ کے طالب علم نے سالانہ امتحان میں کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ محمد معاذ خرم الائیڈ سکول کے گلستان کیمپس میں زیر تعلیم ہے، اس نے پریپ کلاس میں اے پلس) ( A +گریڈ حاصل کر کے کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پرنسپل نے پہلی پوزیشن کرنے پر اعزازی شیلڈ دی اور والدین کو مبارک باد پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سابق صدر یوسف ڈائز اینڈ کیمیکلز ڈائریکٹر سینئر تاجر رہنما فیصل آباد میاں محمد ایوب صابرنے پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اوردیگرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو عوامی مفاد کے سراسر منافی قراردیتے ہوئے وفاقی حکومت سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ قیمتوں میں کئے جانے والے اس اضافہ پرفی الفورنظرثانی کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اوردیگرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت تمام اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے جس کے باعث غریب ومتوسط طبقہ کے عوام جوپہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں،ان پر سراسر ظلم ہے۔ انہوںنے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اوردیگرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پرنظرثانی کی جائے اور عوام پربوجھ ڈالنے کے بجائے حکومت خود بوجھ برداشت کرے اوراپنے غیرترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے سبسڈی فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو غلط مشورہ دیا ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی توآنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سینئر نائب صدر سابق سینئر تاجر لیڈر سوتر منڈی شیخ ندیم اللہ والا نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا فیصلہ درست ہے عمران خان کو بیان دینے کے بعد دن گزرنے کے ساتھ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات کو صوبہ کے پی کے میں ضم کرنے کے بغیر کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا مرکز کیلئے موجودہ حالات میں فاٹا کو چلانا کافی مشکل عمل تھا ، میں خود بھی وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور رہا ہوں میں سمجھتا ہوں کے فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا حکومت نے اچھا فیصلہ کیا اس سے فاٹا کی عوام کو سہولتیں فاٹا میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے دیئے ہوئے بیان پر دن گزرنے کے ساتھ ساتھ خود شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ان کا لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کے حوالے سے فائنل میچ نہ کرانا درست نہیں۔ انہیں ملک کے موجودہ حالات اور ماحول کے تحت اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہتے تھا ۔ وزیر اعظم نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کرانے کا درست فیصلہ کیا کیوں کے ہم کو دہشتگردی یس ڈرنے کی ضرورت نہیں۔