فیصل آباد کی خبریں 21/10/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف پی پی 67 کے امیدوار لکی شاہ نے کہا ہے کہ منی بجٹ پیش کرتے حکمرانوں نے اپنے اقتدار کی گرتی دیواروں کو ایک دھکا اور اپنے ہاتھوں سے مار دیا ہے، بجٹ کے چار ماہ بعد ایک اور خوفناک اورجان لیوا بجٹ پیش کرنے کا مقصد ملک میں بڑھتی ہوئی غربت کو اور بڑھوتری دینا ہے،اسحاق ڈار عدالتوں میں جاری اپنے کیسز اور ریفرنسز کی سزا براہ راست عوام کو دے رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں حکمرانوں نے 50 فیصد وہ اشیاء مہنگی کی ہیں جن کا براہ راست تعلق نچلے طبقے سے ہے مگر حکمرانوں کی دھٹائی کا یہ عالم ہے کہ وہ صاف کہہ رہے ہیں کہ اس کا عام آدمی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اب یہ معلوم نہیں ہورہا کہ حکمرانوں کی نگاہ میں عام آدمی ہے کون؟ انہوں نے کہا کہ آج غربت کا یہ حال ہے کہ لوگ دو وقت کی تو دو ر ایک وقت کی روٹی کے حصول کے لیے مار ے مارے پھر رہے ہیں، سڑک کنارے کھڑے غریب گردے فروخت کرنے کے کتبے اٹھائے کھڑے ہیں یا بچوں کو بیچنے کے اس کے باوجود وزیرخزانہ کا یہ کہنا کہ ملکی معیشت نے گروتھ کیا اور غربت کم ہوئی ہے تو یہ وہ جھوٹ ہے جسے ملک کا کوئی بھی باشعور شہری تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) پاکستان تحریک انصاف این اے پچاسی کے راہنما میاں علی سرفراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نئے الیکشن کا مطالبہ سو فیصد درست ہے اداروں کے درمیان تصادم کے لیے نواز شریف نے تمام حربے آزما لیے لیکن وہ ناکام ہوئے اگر ملکی میں حقیقی جمہوریت لانی ہے تو عام انتخاباب کا انعقادضروری ہے حکومت آئین میں مرضی کی ترامیم کی کوشش کررہی ہے ،حکومت مذہب سے متعلق ترمیم میں پہلے رائونڈ میں ہی ناکام رہی اداروں کے سربراہوں کی مدت کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور کارکنان نے جس طرح پہلے ان کے خلاف تمام ثبوت دے کر انہیں نااہل کروایا اب بھی ان کے غلط فیصلے کے سامنے سیسہ پلائی دیواربن کر کھڑے ہوں گے ان کو من پسند ترامیم یا بات کوئی کام ایسا ہوا جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہو پی ٹی آئی کبھی بھی رکاوٹ نہیں بنے گی اگر کوئی ایسا فیصلہ یا ترامیم آئین میں ہوئی جس کا فائدہ ملک و قوم کی بجائے ن لیگ کو ہوگا تو پھرہر طرف دما دم مست قلندر ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) شہر کے ممتاز تاجر اور انصاف بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے۔ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی تاہم وہ خود محفوظ رہے مگر انہیں چوٹیں آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میاں تنویر ریاض اپنی کار پر لاہور سے فیصل آباد بذریعہ موٹروے واپس آ رہے تھے کہ ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب کار کا ٹائر برسٹ ہونے سے حادثہ کا شکار ہو گئے۔ ٹائر پھٹنے سے کار موٹروے سے اتر کر قلابازیاں کھاتے نیچے چلے گئے۔ حادثہ انتہائی شدید تھا مگر معجزانہ طور پر میاں تنویر محفوظ رہے۔ انہیں چوٹیں ضرور آئیں تاہم یہ چوٹیں جان لیوا نہیں تھیں جس کے نتیجے میں وہ اﷲ کی مہربانی سے محفوظ رہے۔ حادثے کے فوراً بعد موٹروے ایمرجنسی پر کال کی گئی مگر کافی دیر گزر جانے کے باوجود ریسکیو وہاں نہ پہنچ سکے جس پر انہیں پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فیصل آباد کے تاجروں نے حادثے پر افسوس اور موٹروے ایمرجنسی عملہ کی کوتاہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف تو حکمران موٹروے پولیس اور عملہ کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہیں تو دوسری جانب حالات یکسر مختلف ہیں۔ عملہ ٹھیک کام نہیں کر رہا جس کے باعث حکومتی رٹ چیلنج ہو رہی ہے۔