فیصل آباد: شادی پر ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

Firing Faisalabad

Firing Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں شادی کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے 71 گ ب میں پیش آیا ۔ جہاں فیصل نامی پولیس اہل کار کی شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ کی زد میں آکر فدا نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

مرنے والا نوجوان اپنے گھر کا واحد کفیل اور پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔