فیصل آباد کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر محمد سلیم کو پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : فیصل آباد کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر محمد سلیم کو پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیاگیا اس نوجوان کرکٹر نے پاکستان ریجنل انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ میں تیسرا بڑا سکو کیا۔

واضح رہے کہ پہلے اس کرکٹر کو زائد غلط عمر کی بنیاد بنا کر ٹیم میں شامل نہ کیا گیا لیکن فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد انور ااور سیکریٹری سید وزیر علی زید ی نے خصوصی ذاتی دلچسپی لیکر نہ صرف اس نوجوان کرکٹر کے صیح عمر کے مکمل تمام کوائف ڈاکٹر ریاض کو فراہم کیے۔

بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو بھی اس بارے آگاہ کیا،جسکی بنا پر محمد سلیم کو پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈ سٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر محسن چوہدری و ممبران چوہدری خالد محمود ناگرہ،رانا ظہیر احمد خاں، طارق فرید، اعظم خان، اسلم لاٹر، صابر حسین، سرفراز باجوہ، چوہدری اشتیاق احمد، میاں مظہر سمیت و دیگر نے فیصل آباد کے نوجوان کرکٹر محمد سلیم کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خاں، نجم سیٹھی، شیخ شکیل، سبحان احمد اور سلیکشن کمیٹی کے علاوہ فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد انور اور سیکریٹری سید وزیر علی زیدی کابھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ محمد سلیم پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں عمدہ کارکردگی دکھا کر نہ صرف فیصل آباد بلکہ پاکستان کا نام روشن کریگا۔