ایمان کی تکمیل کیلئے عبادت کیساتھ خدمت بھی لازم ہے۔ عرفان پٹی

Patti Visit Jonejo Jamaat

Patti Visit Jonejo Jamaat

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ نے اسلام کی بنیاد حقوق اللہ و حقوق العباد پر استوارر کھی ہے یعنی عبادت کیساتھ خدمت کو بھی ایمان کی تکمیل کیلئے لازم قرار دیاہے اور اللہ کے کرم سے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے اپنی زندگی میں حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کا حق ادا کرتے ہوئے زبان ‘ ذات ‘ رنگ ‘ نسل ‘برادری اور قومیت سے بالاتر ہوکر ہر انسان کیساتھ جو مخلصانہ سلوک و کردار ادا کیا وہ اس بات کی علامت ہے کہ انہوں نے خدمت کی اس معراج کو پالیا جو اللہ نے ایمان کی تکمیل کیلئے لازم قرار دی ہے ۔جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن میں شامل ایشوریا جونیجو سندھی جماعت کی جانب سے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی مرحوم کی خدمات کے اعتراف اور گجراتی بولنے والی برادریوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایشوریا جونیجو جماعت خانہ میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب میں ایشوریا جونیجو سندھی جماعت کے صدر محمد یونس جونیجو ‘ سینئر نائب صدر محمد یوسف جونیجو ‘ نائب صدر محمد صدیق جونیجو ‘ جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل جونیجو ‘ فائنانس سیکریٹری محدم حسین جونیجو جاپان والا و دیگر نے امیر علی سولنگی عرف پٹی والا مرحوم کی خدمات کا اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

اس مو قع پر تقریب کے مہمان خصوصی امیر سولنگی پٹی والا کے صاحبزادے و گجراتی قومی موومنٹ کے نو منتخب چیئرمین عرفا ن علی سولنگی عرف پٹی والا نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد امیر علی پٹی والا کی زندگی کا مقصد خدمت اور محبت تھا ‘ وہ ہر ایک سے محبت کرتے اور ہر ایک کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے جبکہ گجراتی بولنے والی تمام برادریوں کو یکجا ومتحدکرناان کا سب سے بڑا مشن تھا اور گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے میری حلف برداری اس بات کا ثبوت ہے کہ میں اپنے والد کے مشن کی تکمیل کا عہد کرچکا ہوںا ور انشاءاللہ آپ کے تعاون سے اپنے والد کے خواب کو حقیقی تعبیر سے روشناس کرا ¶ں گا۔