سیقول 2 سورةالبقرة مدنیہ رکوع 3 آیت نمبر 153 سے 163

Quran

Quran

تحریر : شاہ بانو میر

اے لوگو!!! جو ایمان لائے ہو صبر اور نماز سے مدد لو

اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

اور

جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو

ایسے لوگ تو حقیقت میں زندہ ہیں

مگر

تمہیں ان کی زندگی کا شعور نہیں ہوتا

اور ہم ضرور تمہیں خوف و خطرہ فاقہ کشی جان و مال کے نقصانات

اور

آمدنیوں کے گھاٹے میں مبتلا کر کے تمہاری آزمائش کریں گے

ان حالات میں جو لوگ صبر کریں اور جب کوئی مصیبت پڑے

تو کہیں کہ ہم اللہ ہی کے ہیں

اور اللہ ہی کی طرف ہمیں پلٹ کر جانا ہے

انہیں خوشخبری دے دو

ان پر ان کے رب کی طرف سے بڑی عنایات ہوں گی

اس کی رحمت ان پر سایہ کرے گی

اور

ایسے ہی لوگ راست رو ہیں

یقینا صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں

لہٰذا

جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے اس کے لئے کوئی گناہ کی بات نہیں

کہ

وہ ان دونوں پہاڑیوں کےدرمیان سعی کر لے

اور

جو برضا و رغبت کوئی بھلائی کا کام کرے گا

اللہ کو اس کا علم ہے

اور

وہ اس کی قدر کرنے والا ہے

جو لوگ ہماری نازل کی ہوئی روشن تعلیمات اور ہدایات کو چھپاتے ہیں

اس حال میں کہ

ہم انہیں سب انسانوں کی رہنمائی کیلیے اپنی کتاب میں بیان کر چکے ہیں

یقین جانو کہ اللہ بھی ان پر لعنت کرتا ہے

اور

تمام لعنت کرنے والے بھی ان پے لعنت بھیجتے ہیں

البتہ

جو اس روش سے باز آجائیں وہ اپنے طرزِعمل کی اصلاح کر لیں

اور

جو کچھ چھپاتے تھے اسے بیان کرنے لگیں

ان کو میں معاف کر دوں گا

اور

میں بڑا درگزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہوں

جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا

اور

کفر کی حالت ہی میں جان دی

ان پر اللہ اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے

اس لعنت زدگی کی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے

نہ

ان کی سزا میں تخفیف ہوگی

اور

نہ انہیں پھر کوئی دوسری مہلت دی جائے گی

تمہارا رب ایک ہی رب ہے

اس رحمان اور رحیم کے سوا کوئی رب نہیں ہے

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر