محلہ فیض آباد میں شمشاد بھٹی، ارشاد بھٹی کے مکان پر منعقدہ محفل میلاد

Milad Mustfa

Milad Mustfa

لیہ: محلہ فیض آباد میں شمشاد بھٹی، ارشاد بھٹی کے مکان پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمعیت علماء پاکستان ضلع لیہ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے۔ کہ صحابہ کرام کے دلوں میں عشق رسول ٹھاٹھیں مار رہا تھا۔

شیخ صادق سلیم مدنی، پیر خالد سراجوی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ علامہ عبدالعزیز طاہرسراجوی نے کہا ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے جو عشق تھا اس کی مثال دنیامیںنہیںملتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرح عشق کرنا چاہیے۔ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں محبان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔