جعلی امیدوار کمرہ امتحان سے گرفتار

Arrested

Arrested

قصور (محمد عمران سلفی سے) جعلی امیدوار کمرہ امتحان سے گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی علی احمد سینٹر نمبر 24 میں نویں جماعت کے طالب علم محمد نوید کی سیٹ پر بیٹھ کر پرچہ حل کر رہا تھا۔

شک گزرنے پر سینٹر میں تعینات عملے نے ملزم علی احمد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،جس نے قبول کیا ہے کہ وہ کسی اور کی سیٹ پر امتحان دینے میں مصروف تھا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔