جعلی ڈگری پر ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق حسین نا اہل

Dewan Ashiq Hussain

Dewan Ashiq Hussain

ملتان (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل بہاولپور نے ملتان کے قومی حلقہ این اے 153 سے مسلم لیگ (ن) کے دیوان عاشق حسین بخاری کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نا اہل قرار دیکر دوبارہ الیکشن کے احکامات جاری کر دیئے۔

ٹریبونل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رانا محمد قاسم نون نے پٹیشن نمبر 222/13 دائر کی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار دیوان عاشق حسین بخاری نے جعلی ڈگری پیش کر کے الیکشن میں حصہ لیا۔

الیکشن ٹریبونل میں دیوان عاشق حسین بخاری کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے پر انہیں نااہل قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ سنایا گیا۔