فاخرہ ارشد نے نرسری کے سالانہ امتحان میں 240 میں سے 240 نمبر لے کر کلاس میں پہلی پوزیشن

Fakhra Arshad

Fakhra Arshad

بورے والا (یو این پی) یسین میموریل پبلک ماڈل سکول بورے والہ کی ہونہارطالبہ فاخرہ ارشد نے نرسری کے سالانہ امتحان میں 240 میں سے 240 نمبر لے کر کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

خوشی کے اس موقع پہ فاخرہ ارشد نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری کامیابی میں اللہ تعالی کا فضل،والدین کی دعائیں اور میری محنت کا بڑا ہاتھ ہے۔

انشاء اللہ میں اپنا معیارتعلیم اور اعزازآئندہ بھی برقرار رکھوں گی بڑی ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔