چیف الیکشن کمشنر کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی پرزور اپیل

Chief Election Commissioner of Pakistan

Chief Election Commissioner of Pakistan

کراچی ۔ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر صورت ووٹ ڈالیں،اچھے لوگ ووٹ نہیں ڈالتے تو برے لوگ منتخب ہو جاتے ہیں۔

انھوں نے کلفٹن ون میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انھوں نے کہا کہ صبح ہی صبح لوگوں کی لمبی قطاریں پولنگ سٹیشنوں کے باہر لگی ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے جس میں میڈیا نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ ہمارا اور ملک کا مستقبل جمہوریت سے مشروط ہے،انتخابات میں دھاندلی کا کوئی امکان نہیں،امید کرتے ہیں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔