فادر فلک شیر کی جانب سے گریٹر مانچسٹر کے صحافیوں کے لیے کرسمس ڈنر کا اہتمام

مانچسٹر (نوید چوھان) فادر فلک شیر مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی اور مسیح برداری میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں۔ چاہے کرکٹ ہو شعر و شاعری ہو یا کوئی اور کمیونٹی تہوار فادر فلک شیر ہمیشہ پیش پیش ہوتے ہیں اور ان کی میڈیا سے محبت اور ان کے ساتھ شفقت بھی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ مسیحی تہوار کرسمس کے موقع پر بھی فادر فلک شیر کی جانب سے گریٹر مانچسٹر میں موجود تمام صحافیوں کو مدعو کرنا ان کی صحافیوں سے محبت کا مظہر ہے۔ فادر فلک شیر نے آمد پر تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کرسمس جیسے مذہبی تہوار پر محبت بھائی چارہ اور برداشت کا پیغام دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے اس دور میں بھائی چارہ اور ایک دوسرے سے محبت ہی زندگی گزارنے کا احسن طریقہ اور وقت کی ضرورت ہے۔اس عشائیہ کا اہتمام سینٹ وربرگ ریکٹری چرچ ویل براہم روڈ مانچسٹر میں کیا گیا تھا جس میں شھزاد مرزا، طارق لودھی، غلام حسین، تاثیر چوھدری، غلام مصطفی مغل، ثاقب راجہ، اسحاق چوھدری، فیاض بشیر، ندیم ارشاد، عظیم ملک و دیگر نے شرکت کی اور فادر فلک شیر کا پنے مذہبی تہوار پر میڈیا کو مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ صحافیوں نے فادر فلک شیر کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی اور مانچسٹر میں آباد پاکستانی مسیحی اور مسلم برادری میں اخوت اور بھائی چارے کو مزید فروغ دینے کے کیے فادر فلک شیر کی کاوشوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ فادر فلک شیر کی جاب سے صحافیوں کے کھانے لینے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

Christmas Dinner

Christmas Dinner