سقوط ڈھاکہ پاکستان کی تاریخ کا سیا ترین باب ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ پاکستان کی تاریخ کا سیا ترین باب ہے، حکمران وسیاستدانوں کی دانستہ وغیر دانستہ غلطیوں کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا ، قائد اعظم اورلیاقت علی خان کے بعد حکمرانوں کا غلط رویہ عوام کے حقوق کی پامالی ملک کودولخت کرنے کے سبب بنا،حکمران کو رویوں میں تبدیلی اور تاریخ سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے ، آج بھی ملک کو سیاستدان وحکمران مشکلات ومسائل کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مشرقی اور مغربی پاکستان میں دوریاں پیدا کرکے اور حکمرانواور سیاستدانوںنے دانستہ و نا دانستہ غلطیاں کی جن کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا، قائد اعظم اورلیاقت علی خان کے بعد حکمرانوں کا غلط رویہ عوام کے حقوق کی پامالی ملک کو دولخت کرنے کا سبب بنا ،مگر افسوس حکمرانوں تاریخ سے سبق حاصل کرنے کے بجائے آج تک وہی رویہ اپنا ہوا ہوا ہے۔

افغانستان اور دیگرپڑوسی ممالک کو ملا کر بھارت پاکستان کو دنیا بھر میں تنہاہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے وہ آفغانستان کوپاکستان کیخلاف استعمال کرنا چاہتاہے ،انہوںنے کہا کہ تاریخ گواہ ہے سیاستدان اور حکمرانوں نے ہر دور میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہچایا ہے کبھی مذہب کا نعرہ لگاکر قوم میں تفرقہ پیدا کیا تو کبھی سیاست اور قومیت کے نعرے سے قوم کے اتحاد کو پارہ کرنے کا سبب بنے، حکمرانوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لاکر عوامی مفاد میں سوچنے اور تاریخ سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔