فلوجہ شہر کو داعش کے چنگل سے آزاد کرا لیا گیا

Iraqi Army

Iraqi Army

بغداد (جیوڈیسک) عراقی وزیرِاعظم نے فلوجہ شہر کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مئی میں آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

فلوجہ مغربی صوبے انبار کا ایک بڑا شہر ہے یہ عراقی کا وہ پہلا شہر ہے جو دولتِ اسلامیہ کے قبضے میں آیا تھا۔ دولتِ اسلامیہ نے اس شہر پر جنوری 2014ء میں قبضہ کر لیا تھا۔ سنی اکثریتی آبادی کا شہر فلوجہ بغداد سے پچاس کلومیٹر کی دور مغربی سمت واقع ہے۔

عراقی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عبدالواحد السعدی کا کہنا ہے کہ فلوجہ کا قبضہ لینے کے دوران 1800 شدت پسند مارے گئے۔

عراقی فوجیں داعش کے زیرِ قبضہ آخری علاقے شمال مغربی گولان میں داخل ہو گئی ہیں۔ عراق کے وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ موصل شہر عراقی فورسز کا اگلا نشانہ ہے۔ یہ شہر بھی 2014ء سے دولتِ اسلامیہ کے قبضے میں ہے۔