جھوٹا بیان حلفی، ایاز صادق نے علیم خان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

Alim Khan and Ayaz Sadiq

Alim Khan and Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) حلقہ این اے 122 اس بار ایاز صادق الیکشن کمیشن میں۔ علیم خان کے خلاف ریفرنس دائر اور جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کا الزام۔ تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت کارروائی کا مطالبہ۔ 51 صفحات پر مشتمل ریفرنس میں ایاز صادق نے موقف اختیار کیا کہ علیم خان نے ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی کا جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا۔

تحریک انصاف کے ووٹر عدنان سلیم کا ووٹ مئی 2013 کی ووٹر لسٹ میں درج ہی نہیں تھا تو دوسرے حلقے میں منتقل کیسے ہوا۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے علیم ڈار کے بیان حلفی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان کے اعتراضات مسترد کر دئیے تھے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر علیم خان خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔