شہرت کی ہوس نہیں، یہ آنی جانی چیز ہے: عالیہ بھٹ

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شہرت کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ کچھ بھی مستقل نہیں ہوتا اور ہر روز چیزیں بدلتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا شہرت آنی جانی چیز ہے، آج میں شہرت کی بلندیوں پر ہوں کل کوئی اور ہو گا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کامیابی کو خریدا نہیں جا سکتا بلکہ یہ صرف محنت و لگن سے کام کرنے اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر ملتی ہے۔