میرے خاندان اور بھائی نے ہمیشہ اپنے حلقہ کا تحفظ کیا : سردار احمد علی

 Sardar Ahmed Ali

Sardar Ahmed Ali

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) حلقہ کی تعمیر و ترقی عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انکے عزت و وقار کو کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیں گے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار احمد علی دریشک نے کہا ہے کہ غریبوں کا خادم ہوں۔ میرے خاندان اور بھائی نے ہمیشہ اپنے حلقہ کا تحفظ کیا ہے ہم اپنی خاندانی روایت، پارٹی منشور کو جاری رکھتے ہوئے خدمت خلق کے اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں مقامی صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔

انھوں نے کھا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل بے لوث اور بلا امتیاز حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ترقیاتی کام لوگوں کا حق ہے پنجاب حکومت نے میرے حلقہ کو فنڈز جاری نہ کرکے عوام دشمنی کی ہے لیکن ہم اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ذاتی اور دوستوں کے وسائل سے علاقہ میں کئی منصوبے عوام کے تعاون سے چلا رہے ہیں۔ جس میں فری بس سروس اور فری موبائل آٹا چکی پروگرام کے علاوہ علاقے کی ہنر مند خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم انہیں را مٹیریل کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حلقہ میں چھوٹے چھوٹے کاروبارکے لیے معاونت شامل ہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا خوف حکمرانوں کو اس قدر ہے کہ وہ ہمارے پرگراموں میں آئے روز رکاوٹ پیدا کرتے ہیں اور ان کے گماشتے طرح طرح سے تنگ کرتے ہیں۔ مگر ہم ان کے اوجھے ہتکنڈے سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ فری موبائل آٹا چکی سروس کے تحت حلقہ پی پی 243 کی 18 یونین کونسلوں ایک ایک چکی موجود رہتی ہے جوکہ غریب لوگوں کو فوری طور پر مفت آٹا پیس کردیتی ہے انہوں نے کہا اس پروگرام پر 50لاکھ روپے کا خرچہ ہوا ہے جوکہ حلقہ کی کمیٹی اور ہم نے برداش کیا انہوں نے کہ عوام کی خدمت ہمارا ،شعار ہے اس لیے ہمیں اس کی پرواہ نہیں کوئی ہمارے بارے میں کیا سوچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل فرض سمجھ کر حل کرتا ہوں۔ اللہ کی مخلوق کی خدمت اور حفاظت کی ہم ن ے قسم اٹھا رکھی ہے۔ حلقہ میں کسی بدمعاش یا ظالم کو مسلط نہیں ہونے دیں گے مجھے کئی بار، ڈرانے کی کوشش کی گئی مگر میں نہ ڈرا اور نہ کبھی جھکا ہوں۔ یھی وجہ ہے آج میں قائم ہوں اور میرے مخالف ٹوٹ چکے ہیں۔میر ا، مخالفین کو بھی مشورہ ہے کہ وہ سیاست میں محبت خدمت اور تابعداری سے کام لیں۔