معروف گلوکارہ کرن خالد کے پہلے البم کی تیاریاں شروع

Kiran Khalid

Kiran Khalid

لاہور : نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکارہ کرن خالد کے پہلے البم کی تیاریاں شروع، اس البم کی ریہرسل مقامی اسٹوڈیومیں کی جارہی ہے، کرن خالد کے پہلے البم کے لئے گیت معروف شعراء کرام ایم اے تبسم اورایس ایم صابر سے لکھوائے گئے ہیں۔

گلوکارہ کرن خالد اس وقت اردو، پنجابی گیتوں میں اچھی آواز کے ساتھ کافی مقبول ہیں اورانہیں ملکی اور غیر ملکی کئی اداروں کی طرف سے پروموٹ کئے جانے کی بھی پیشکش کی گئی ہیں۔ ایک ملاقات میں کرن خالد نے بتایا کہ میرا البم شائقین کو پسند آئے گا اس البم میں خوشی اورغم کے گیتوں کا بہترین امتزاج ہے۔

کرن خالد نے اب تک کئی لائیو شوز اور سٹیج پروگرام میں پر فارم کیا ہے جہاں انہوں نے بے پناہ داد سمیٹی ہے۔ کئی مواقع پر ان کے بھائی سنی خالد بھی بطور پارٹنر سنگر ان کیساتھ پرفارم کرچکے ہیں۔ان کے البم کو جلد قومی وبین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔