مداح ٹوئیٹر پر مجھے برا بھلا کہنا بند کر دیں، زین ملک

Zain Malik

Zain Malik

لاس اینجلس (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار اورون ڈائریکشن بینڈ کے رکن گلوکار زین ملک نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ انھیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پربرا بھلا کہنا اور گالیاں دینا بند کر دیں۔

واضح رہے کہ زین ملک جن کا اصل نام زین جاوید ہے کو ون ڈائریکشن بینڈ کے رکن لوئس ٹائلسن کے ساتھ لڑائی کے بعد مداحوں کی جانب سے سخت مذمت حتی کہ ٹوئیٹر پر گالیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر انھوں نے لکھا ہے کہ وہ اس ساری صورتحال سے سخت پریشان ہیں انھوں نے کہا کہ ان کے مداح ان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ان کی طرف سے ایسا رویہ وہ برداشت نہیں کر سکتے۔