فریحہ پرویز آج 46 ویں سالگرہ منائیں گی

Fariha Pervez

Fariha Pervez

لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ فریحہ پرویز آج اپنی 46 ویں سالگرہ منائیں گی۔ اس موقع پر وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹیں گی۔

فریحہ پرویز 2 فروری 1970ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز اداکاری سے کیا۔

انہیں شہرت گلوکاری سے ملی۔ انکے بسنت کے حوالے سے گیٹ ’’بو کاٹا‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔