کسان کش حکومتی پالیسیوں سے زرعی پیداوار کی شرح منفی رہی: جہانگیر ترین

Jahangir Tareen

Jahangir Tareen

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کسان دشمن پالیسیاں زراعت اور کاشتکار دونوں کیلئے وبال جان بن چکی ہیں۔

ن لیگ کی کسان کش پالیسی سے گذشتہ مالی سال کے دوران زرعی پیداوار کی شرح منفی رہی ہے۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو منافع بخش بنائے بغیر یکطرفہ طریقے سے ٹیکسوں کا نفاذ سراسر ظلم اور ناقابل قبول ہے۔ پنجاب حکومت کسانوں کے معاشی قتل عام کی بجائے زرعی ترسیلات اور کھادیں سستے داموں فراہم کرے۔