فاروق ستار سمیت 17 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 17 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

کراچی کی مقامی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے کیس میں فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے 17رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔