فاروق ستار نے پھر نئے صوبے کا نعرہ لگا دیا

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے عوام اور پارٹی سے وفادار رہنے کا حلف اٹھایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اگر مردم شماری ہو جائے تو پھر سندھ کا وزیر اعلیٰ کوئی وڈیرہ نہیں بلکہ متحدہ کا نامزد کردہ ہو گا۔

فاروق ستار نے نئے صوبے کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ خون رنگ لائے گا، نیا صوبہ آئے گا۔ اس موقع پر نامزد میئر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔