فیشن ایبل نہیں لیکن کپڑے پہننے کی تمیز ہے، فواد خان

Fawad Khan

Fawad Khan

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی فنکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ فیشن ایبل نہیں ہیں لیکن انہیں کپڑے پہننے کی تمیز ہے۔

ممبئی میں فیشن برانڈ کے نئے ملبوسات کی افتتاحی تقریب کے دوران فواد خان نے کہا کہ پہناوؤں سے کوئی اچھا نظر نہیں آتا بلکہ لباس انسان کی وجہ سے خوبصورت لگتے ہیں۔ کپڑوں کا انتخاب اور انداز مکمل طور پر ذاتی ترجیحات کا آئینہ دار ہوتا ہے، اسے کسی خاص فیشن سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملبوسات کے رجحانات اور فیشن پر عمل نہیں کرتے لیکن انہیں کپڑے پہننے کی تمیز ہے۔

واضح ر ہے کہ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ فلم مولا جٹ ٹو اور ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔