فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی فٹ ہو گئے

Mohammad Amir

Mohammad Amir

لندن (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے بڑے فائنل میچ کیلئے سرفراز الیون کی بڑی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اوول کے میدان میں قومی کھلاڑیوں نے خوب پریکٹس کی۔

محمد عامر نے بھی صحتیابی کے بعد پریکٹس میں پورے ردھم سے باؤلنگ کروائی۔

باؤلنگ کوچ اظہر محمود حسن علی کی کارکردگی پر خوش ہیں۔ انہوں نے حسن علی کو پاکستان کا نمبر ون باؤلر قرار دے دیا ہے۔

اظہر محمود کہتے ہیں کہ پچھلے تینوں میچز میں ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی۔ فائنل میں بھارت کے خلاف پوری قوت سے میدان میں اتریں گے۔