نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 18 برس کے ہو گئے

Shaheen Shah Afridi

Shaheen Shah Afridi

لاہور (جیوڈیسک) کرکٹر شاہین شاہ آفریدی 6 اپریل 2000 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے، گزشتہ روز 18 برس کے ہو گئے۔

شاہین آفریدی نئی صدی میں پیدا ہونیوالے پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر اور 78ویں ٹی 20 کھلاڑی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کو ان کی عمدہ کارکردگی کے سبب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹی 20 کیپ دی گئی تھی۔