فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کو عمائدین کا درجہ مل گیا

Fata

Fata

باڑہ،خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کو عمائدین کا درجہ مل گیا۔

خیبرایجنسی میں اقلیتی برادری کے 5 افراد کو گورنر کی ہدایت پر عمائدین بنایا گیا ہے جو اپنی برادری سے منسلک افراد کے مسائل کیلئے کام کریں گے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آباد ہندو اور سکھ برادری کے 5 افراد کو گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کی ہدایت پر عمائدین کا درجہ دیاگیا۔

اقلیتی برادری کےان عمائدین کا کام اپنی برادری کے لوگوں کےڈومیسائل سمیت دیگر سرکاری دستاویزات کی تصدیق کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو بھی عمائدین کا درجہ دیا گیا ہے۔