فتح پور کی خبریں 1/3/2016

Fatehpur

Fatehpur

فتح پور (امیر حمزہ) نواحی گائوں میں پتنگ اڑاتے بچہ چھت سے گر کر ہلاک، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں چک نمبر 99ایم ایل میں بختیار حسین ولد محمد یسین عمر 9 سال اپنے مکان کی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا، پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر گیا، شدید چوٹ آنے پر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، اچانک بچے کی وفات پر گھر میں کہرام مچ گیا، فتح پور میں بھی پتنگ بازی کا سلسلہ شروع ہے، مقامی لوگوں نے پتنگوں کی کھلے عام فروخت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے پر زور مطا لبہ کیا ہے کہ پتنگ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور (امیر حمزہ) گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 101ایم ایل میں سٹاف کی کمی کے باعث بچوں کا تعلیمی نقصان ، سکول کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ، مقامی افراد بچوں کو دیگر چکوک کے سکولوں میں تعلیم دلوانے پر مجبور ، اہل علاقہ کا افسران بالا سے نوٹس لینے کا مطا لبہ ، تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 101ایم ایل میںاساتذہ کی کمی کے باعث بچوں کی تعلیم شدید متا ثر ہو رہی ہے، سکول میں ایک ٹیچر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہا ہے ، ایک فی میل ٹیچر ایڈ ہاک پر تھی وہ بھی امتحانات کے نزدیک اپنے اثرورسوخ پر اپنی رہائش کے قریب سکول میں چلے گئی ، اس وقت بچوں کی تعداد 40کے لگ بھگ ہے ، ایک ٹیچر نرسری سے لے کر پانچویں تک کے بچوں کو تعلیم دے رہا ہے ،جس سے بچوں کی تعلیم شدید متا ثر ہو رہی ہے ، والدین اپنے بچوں کو دیگر مقامی سکولوں میں داخل کرانے پر مجبور ہیں، جس سے مزید بچوں کی تعداد کم ہونے کا خدشہ ہے ، اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے سکول میں سٹاف کی کمی کو دور کر کے تدریسی نظام کو بہتر بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور (امیر حمزہ ) پراپرٹی ٹیکس نا دہندگان کے خلاف محکمہ ایکسا ئز کا آپریشن ، 25دکانیں سیل، ایک لاکھ سے زائد ٹیکس کی وصولی ، تفصیل کے مطابق روز پراپرٹی ٹیکس نا دہندگان کے خلاف انسپکٹر چوہدری احمد علی کی نگرانی میں آپریشن ہوا ، اس دوران پرا پرٹی ٹیکس نا دہندگان کی25دکانیں سیل کیں، اور پراپرٹی ٹیکس کی مد میں166000/روپے وصول کئے گئے۔

امیر حمزہ نامہ نگار فتح پور لیہ
01/03/2016
0606840446