فتح پور کی خبریں 21/11/2016

Layyah News

Layyah News

فتح پور (سٹی رپورٹر) پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز عوام کو ریکا رڈ کی فوری شفاف خدمات کی فراہمی کویقینی بنا رہے ہیں اور معاشرے میں بڑھتے ہو ئے کرپشن کے ناسور کی روک تھا م میں ریکار ڈ سنٹر آنے والے سائلین اپنا مو ثر کردار ادا کر یںیہ با ت تر جما ن بور ڈ آف ریو نیو نے ایک مراسلہ میں کہی۔تفصیل کے مطا بق پنجا ب بھر کی 143 تحصیلو ں میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلا نے ، فرد کے فوری اجراء اور انتقال اراضی کی تصدیق کی کمپیو ٹرائزڈ خد ما ت کی شفاف انداز میںفراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے تا ہم بعض سائلین اپنے مبنہم مقاصد یا اراضی ریکارڈ نا حق مفاد کے حصول کے عملہ کے بعض افراد کو رشوت دینے کے مرتک اور دیگر عملہ کے لئے رشوت ستا نی کی ترغیب کا با عث بن رہے ہیں اس ضمن میں رشوت کی ادائیگی کے بعد شکا یا ت کا اندراج ایک جا نب تو بد عنوانی کا ناسور بڑھنے کا محرک اور دوسری جا نب شکا یا ت کے ازالہ اور تدارک کے عمل میں تا خیر کا بھی باعث ہے ان تاخیری حربوں کی وجہ سے رشوت دینے کی بجا ئے ایسے کسی بھی واقعہ کی شکا یت بر وقت درج کر ائیں انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت اور بو رڈ آف ریو نیو کی جا نب سے ایسے تمام واقعات کے خلاف کو ئی رو رعایت نہ برتی جا سکتی ہے اور ایسے کسی بھی واقعہ کی حقیقت پر مبنی شکا یا ت کا فوری ازالہ کیا جا تا ہے اور شکا یت پرمتعلقہ ملا زمین کے خلاف قانو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا تی ہے عوام معاشرے میں مو جو د اور عملہ کے درمیا ن ایسی کا لی بھیڑوں کا بے نقاب کرنے میں اپنا مو ثرکر دار ادا کر یں اور ذمہ دار شہری ہو نے کا ثبوت دیں ۔تا کہ اراضی ریکا رڈ سنٹر سے تمام ریکا رڈ کو شفاف بنیا دوں پر فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور(سٹی رپورٹر) مستحق ، بیوہ خواتین کو روزگا ر کے وسائل فراہم کر نے کے لئے پنجا ب حکو مت محکمہ لا ئیو سٹا ک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے تحت چھوٹے بڑے مویشی فراہم کر رہی ہے جس سے نہ صرف انہیں اپنے کنبے کی کفالت میں نما یا ں مدد مل رہی ہے بلکہ بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھا نے میں بھی معاونت حاصل ہو رہی ہے یہ با ت ایم این اے صاحبز ادہ فیض الحسن سواگ نے کر وڑ لعل عیسن میں 2سو بیوہ خواتین میں گا ئیں و بھینسیں تقسیم کر نے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یر یزداں ، سابق صوبا ئی وزیر ملک احمد اولکھ ، سابق ایم پی اے ملک عبد الشکور سواگ ، چوہدری اطہر مقبول ، ڈی جی لا ئیو سٹا ک ریسرچ ڈاکٹر عبد الرؤف نے بھی خطا ب کیا اور حکو مت پنجا ب کی خواتین کی فلا ح بہو د کے لئے اس امدادی پر وگرام کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ پنجا ب حکو مت بیوہ خواتین میں ما ل مویشیوں کی مفت تقسیم اور علا ج کی سہو لیا ت کے ساتھ ایسے میگا امدادی پر وگرام پر عمل کر رہی ہے جس سے دور دراز پسما ندہ علا قوں کی خواتین کو اپنے پا ؤں پر کھڑا ہو نے میں نما یا ں مدد مل رہی ہے جس سے نہ صر ف وہ اپنے کنبے کی کفالت کر سکیں گی بلکہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھی معاون ثابت ہو ں گی ۔بعدازاں ایم این اے ، سابق صوبا ئی وزیر ، سابق ایم پی اے نے دو سو بیوہ خواتین میں گا ئیں و بھینسیں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طا رق نے کہا کہ ان مویشیوں کی مفت ویکسی نیشن و نگہبا نی کے لئے محکمہ ڈور سٹپ پر خد ما ت سر انجام دیتا رہے گا ۔تا کہ اس امدادی پر وگرام کے ثمر ات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جا سکے۔