تمہارا باپ ملک برباد کر رہا ہے، ٹرمپ کی بیٹی پر جہاز میں مسافر کا طنز

Trump Daughter

Trump Daughter

فلوریڈا (جیوڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو دوران پرواز شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ایک مسافر نے ایوانکا کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہارا باپ ملک برباد کررہا ہے۔

شورشرابا کرنے پرایئر لائن حکام نے مسافر کو پرواز سے اتار دیا۔ایوانکا ٹرمپ اپنی فیملی کے ساتھ کمرشل پرواز میں سفر کررہی تھیں۔

طیارے میں ایوانکا کو دیکھ کر ایک مسافر مشتعل ہوگیا اوربولا یہ اس پرواز میں کیوں ہے، ایوانکا کو تو پرائیویٹ جیٹ سے سفر کرنا چاہئے۔