بابائے خدمت عبدالستار ایدھی یادگاری شوٹنگ بال میچ کے لئے ٹیموں کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام17جولائی 2016ء کو کورنگی میں منعقد ہونے والے با بائے خدمت مولانا عبدالستار ایدھی یادگاری شوٹنگ بال میچ کے لئے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا۔

اس یاد گاری میچ کے آرگنائزر بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال محمد اجمل کی مشاورت سے عبدالستار ایدھی یادگاری شوٹنگ بال میچ کے لئے دونوں ٹیموں کے ناموں کو حتمی شکل دیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیموں کو بلقیس ایدھی الیون اور فیصل ایدھی الیون کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے ۔بلقیس ایدھی الیون کی قیادت فاروق نادر کریں گے جبکہ کھلاڑیوں میں اعجاز احمد ،اویس اسلام ،اقبال ،امتیاز ،ریاض احمد ،محمد خالد اور عبدالرشید شامل ہیں ٹیم کے کوچ محمد عارف ہونگے جبکہ فیصل ایدھی الیون کی قیادت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے محمد اسماعیل کریں گے جبکہ کھلاڑیوں میںیار محمد ،رضوان احمد ،حنیف ،محمد شمیم ،عبدالرحیم ،محمد اکرام اور کاشف شامل ہیں ٹیم کے کوچ مختیار علی ہونگے۔

جبکہ ریفریز کے فرائض نیشنل شوٹنگ بال ریفری قمر السلام پیارے ،جاوید ،جمیل اور محمد ناصر انجام دینگے ۔عبدالستار ایدھی کے یاد میں شوٹنگ بال میچ مورخہ 17جولائی 2016ء بروز اتوار شام 6بجے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں کھیلا جائیگا اس یادگاری میچ کے مہمان خصوصی کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ہونگے ۔ میچ میں شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ کھیل سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے۔