فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

Fauzia Kasuri

Fauzia Kasuri

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی سینئر کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ فوزیہ قصوری نے عمران خان کو خط ارسال کر کے وجوہات سے آگاہ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔

فوزیہ قصوری کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ میرے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کوئی سرپرائز نہیں ہونا چاہیے، سیاسی کیرئیر بنانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، 2013سے محسوس کیا کہ پارٹی تبدیلی کے خواہاں عوام کی نمائندہ نہیں رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پارٹی کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ سونپ دی جن کیخلاف ہم لڑتے رہے، اب میں پارٹی کا مزید دفاع کرنے کے قابل نہیں۔