پولیس اہلکار نے پسند کا کھانا نا دینے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالہ

Violence

Violence

بدین (عمران عباس) وحشی صفت انسان پولیس اھلکار نے پسند کا کھانا نا دینے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانا بنا ڈالہ، بدین پولیس اپنے پٹے بھاٹی کو بچانے میں سرگرم….رشتیداروں کی جانب سے احتجاجی مظاھرہ۔

بدین کے گاؤں حاجی ھاشم خاصخیلی میں پولیس اھلکار عمران چانڈیو نے اپنی پسند کا کھانا نا دینے پر اپنی بیوی رخسانا کو شدید تشدد کا نشانا بنایا، رخسانا کی چیخوں پر اس کے پڑوس میں رہنے والے اس کے دو بھائی عمران اور رضوان اد کو بچانے کے لیئے پہنچے تو پولیس اھلکار عمران کی جانب سے ان پر بھی تشدد کیا گیا۔

پڑوسیوں نے رخسانا اور اس کے دو بھائیوں کو ظالم انسان سے بچایا اور ان کو بیھوشی کی حالت میں بدین کے ماڈل تھانا لے گئے جہاں پر پولیس نے اپنے پٹے بھائی کو بچانے کی خاطر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد رخسانا کے رشتیدار رخسانا کو بیھوشی کی حالت میں پریس کلب کے سامنے لے آئے اور وہیں پر احتجاج شروع کریا۔

یاد رہے کہ آج سے تین ماہ قبل بھی عمران چانڈیو نے رخسانا پر تشدد کیا تھا اور فیصلے کے بعد رخسانا کو واپس عمران کے ساتھ بھیجا گیا تھا۔