فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر شہریار خان کو اعتراض

Shahryar Khan

Shahryar Khan

کراچی (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ کے سی سی اے کے سلیکشن پر تحفظات درست نہیں ہیں۔

فواد عالم کے دورہ انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے کا افسوس ہے۔ چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ماضی میں کئی غیر مسلم کرکٹرز نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ شہریارخان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ میں صرف ٹیسٹ سیریز کے لیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔