فواد خان کی بالی ووڈ میں دوسری فلم کپور اینڈ سنز کا ٹریلر جاری

Alia, Sidharth and Fawad

Alia, Sidharth and Fawad

ممبئی (جیوڈیسک) رومانٹک کامیڈی فلم کپور اینڈ سنز میں فواد اور سدھارتھ نے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔ دونوں ہی عالیہ بھٹ کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

فلم میں رشی کپور نے انکے دادا کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں یہ دوسری فلم ہے۔

فلم اگلے ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو نمائش کے لئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔