فواد خان نے دپیکا پڈوکون کا شوہر بننے کی حامی بھر لی

Fawad Khan and Deepika Padukone

Fawad Khan and Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) اداکار فواد خان نے بھارتی فلم نگری میں 2014 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’خوبصورت‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی جبکہ فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا کرسب کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور اب بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار چارمنگ ہیرو کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے فواد خان کو فلم ’’پدماوتی‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس میں وہ دپیکاپڈوکون کے شوہر کا کردار ادا کرتے نظر آئینگے۔

دپیکا اور فواد خان کی یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ رواں برس ہی شروع کی جائیگی۔

واضح رہے کہ اداکار فواد خان ان دنوں نامورہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔