فواد خان، بھارتی فلم دھڑکن 2 کی کاسٹ سے باہر

Fawad Khan

Fawad Khan

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان کو بھارتی فلم دھڑکن 2 کی کاسٹ سے باہر کر دیا گیا ہے ان کی جگہ معروف ماڈل روہیت کو کاسٹ کیا جائے گا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی تنگ نظری نے فن اور فنکار کو بھی نہیں بخشا جس کی تازہ مثال دھڑکن 2 کی کاسٹ میں سے فواد خان کو باہر کردینا ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ فلم دھڑکن کے سیکوئیل کے لیے دھڑکن2میں فواد خان کو سنیل شیٹھی کے کردار میں کاسٹ کیا گیا ہےجب کہ شردہا کپور کو شلپا شیٹھی کی جگہ ہیروئن کا کردار نبھانا تھا۔